اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بچوں کی تیز تر تعلیم کیلئے کار میں ٹچ سکرین ونڈو لگا دی گئی۔

ٹوکیو: وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ مختلف اشیا میں جدت آتی جا رہی ہے جبکہ نئی نئی ایجادات بھی سامنے آ رہی ہیں، ایسی ہی ایک ایجاد کار کی ٹچ سکرین ونڈو بھی ہے جو خاص طور پر بچوں کیلئے تیار کی گئی ہےجاپان کی کار بنانے والی ایک معروف کمپنی نے ’’ونڈو ٹو دا ورلڈ‘‘ کے نام سے ایک کار بنائی ہے جس کے ونڈو شیشے پر ٹچ سکرین لگائی گئی ہے، ان کھڑکیوں کو زوم کر کے باہر کے مناظر کو مزید اچھی طرح دیکھا جاسکتا ہے۔بچوں کو سکھانے کی غرض سے اس میں ایک اور فیچر شامل کیا گیا ہے جس میں کھڑکی سے باہر نظر آنے والی اشیا پر ٹچ کرنے سے ان کا نام سامنے آ جائے گا، جیسے گھر، سڑک یا درخت وغیرہ۔ اس فیچر کے تحت مختلف اشیا کا گاڑی سے فاصلہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اس گاڑی کا مقصد بچوں کے سیکھنے کے عمل کو تیز کرنا اور فونز سے ان کی توجہ ہٹا کر انہیں بیرونی دنیا اور ماحول کی طرف متوجہ کرنا ہے۔