اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

خشک میوہ جات کے استعمال اضافہ ، مگر قیمتیں آسمانوں پر

سیالکوٹ ( عدیل ولی ) ڈرائی فروٹ بچوں بوڑھوں جوان اور خواتین میں یکساں پسند کئے جاتے ہیں موسم سرما میں خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے تو قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کیا جاتا ہے ،تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی دکھائی دیتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے میوے کھانا اب عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی بادام کو خشک میوہ جات کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور مارکیٹ میں بادام 1600 روپے کلو ۔۔پستہ دو ہزار روپےکلو ۔۔کاجو پچیس سو روپے کلو اور چلغوزہ ساڑھے پانچ ہزار روپے فی کلو گرام اور مونگ پھلی چار سو روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہے ہیں تو دکانداروں نے بھی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ ٹیکس کو قرار دے دیاخشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی ہیں