اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سب کو آج رات 08:55 کا انتظار کیوں ؟؟

سب کو آج رات 8 بج کر 55 منٹ کا بے چینی سے انتظار ہے کیونکہ اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ پاکستان سپر لیگ 4 کا ترانہ ریلیز کیا جائے گا۔پی ایس ایل 4 ایڈیشن کے لیے نغمہ شجاع حیدر نے تحریر کیا ہے اور اس کی تھیم کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ ‘کھیل دیوانوں کا ہے۔اس سے قبل پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں گلوکار علی ظفر کی آواز میں الگ الگ نغمے جاری کیے گئے تھے اور چوتھے ایڈیشن کا نغمہ فواد خان کی آواز میں ہوگا۔ اس  گانے کے مکمل بول کیا ہوں گے اس حوالے سے شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔پی ایس ایل 2017 ایڈیشن کا سب سے مشہور نغمہ ’ سیٹی بجے گی، اسٹیج سجے گا، تالی بجے گی اور اب کھیل جمے گا‘ آج تک سب کی زبان پر ہےواضح رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چوتھے ایڈیشن کے لیے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوچکی ہے۔پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں جس کے بعد دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقدہ میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے ،ان کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا