اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

واربرٹن میں حکومت کا عوام کیلئے تحفہ

واربرٹن (عثمان سندرانہ )اقصیٰ کالونی واربرٹن نادرا موبائل وین کے ذریعے شہریوں کے شناختی کارڈ بنوائے گئے، نادرا موبائل وین کے ذریعے سینکڑوں مرد وخواتین کے قومی شناختی کارڈ ز کا اجراء اورتجدید کروائی گئی۔ اس موقع پر خواتین نے سہولت ملنے پر سیاسی و سماجی رہنما چوہدری دلشاد کھارا اور حکومتی اقدام کو سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔ نیوز الرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما ممبر میونسپل کمیٹی چوہدری دلشاد احمد کھارا نے کہا کہ عوام کی دہلیز پر نادرا کی وین منگوائی گئی ہے تاکہ وہ بزرگ شہری جو نادرا دفاتر کے چکر نہیں لگا سکتے ہیں وہ با آسانی شناختی کارڈ بنوا سکیں.