اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان ٹیم ہم سے زیادہ مضبوط ہے ۔جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کپتان

پورٹ الزبتھ: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کو  اپنی ٹیم سے زیادہ مضبوط قرار دے دیا۔پورٹ الزبتھ میں پہلے میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ٹیسٹ کی نسبت پاکستان کی ون ڈے ٹیم  ہم سے زیادہ مضبوط ہے تاہم سیریز میں مقابلہ اچھا ہوگا، ورلڈ کپ سے قبل ایک متوازن ٹیم تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آئندہ مقابلوں میں مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے۔جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ  سینٹ جارج پارک کی پچ اسپنرز کے لیے مددگار ہوتی ہے، ایک یا دو اسپنرز کھلانے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں گے، پیس بیٹری کےلیے مختلف بولرز کا میسر ہونا خوش آئند ہے، اولیور نے موقع ملنے پر اپنا انتخاب درست ثابت کیا جب کہ دیگر بولرز بھی اپنی اہلیت ثابت کررہے ہیں۔