اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

قطر میں ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قطر میں ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار ملنے کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر میں تجارت پر بات ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، یمن میں کشیدگی میں کمی کے امکانات پیدا ہوئے ہیں، خواہش ہے عرب ممالک کے باہمی تعلقات بہتر ہوں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک قطر تعلقات کا اثر دوسرے ممالک پر نہیں پڑے گا، سی پیک پر پاکستان اور چین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، چین سے مزید سرمایہ کاری کی توقع ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوشش ہے افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کا حصہ بنیں، ایسی قوتیں موجود ہیں جو افغان امن پر پیش رفت نہیں چاہتیں، پاکستان میں امریکا اور طالبان کے درمیان نشست کا امکان ہے۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت سائنسی سفارت کاری کی جانب گامزن ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر معاشی سفارت کاری کا آغاز کیا تھا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کی طرف توجہ کرنے اور اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو اسموگ اور پانی کی کمی سمیت بہت سے ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، مسائل سے نمٹنے کے لیے ہم نے سائنسی سفارت کاری کے پلیٹ فارم کو مؤثر اور نتیجہ خیز بنانا ہے۔