اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ملاوٹ مافیا کوانسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیرخوراک سمیع اللہ اورڈی جی پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی رپورٹ کی تعریف کرتے ہوئے ملاوٹ مافیا اورغیرمعیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم تیزکرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف اتھارٹی نے مؤثراقدامات کیے ہیں، حفظان صحت کے مطابق خوراک مہیا کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا امتیازکارروائی جاری رکھے، ملاوٹ مافیا کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے، حکومت پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔یاد رہے کہ رواں ماہ 7 جنوری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ ہوٹلوں میں استعمال ہونے والی اشیاء خوردو نوش کی سال میں تین بار چیکنگ کی جائے گی، اس سلسلے میں مخصوص ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔