اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان کی ون ڈے ٹیم ہم سے بہتر ہے، جنوبی افریقی کپتان

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے پاکستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کو امتحان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم جنوبی افریقہ سے زیادہ مضبوط ہے اور یہ سیریز ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہو گی۔ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقی ٹیم انتہائی مکمل نظر آتی ہے لیکن ون ڈے کرکٹ میں انہیں ورلڈ کپ سے قبل بہتر کامبی نیشن کی تشکیل کا چیلنج درپیش ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا۔سینٹ جیارج پارک میں ٹریننگ سیشن کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈیو پلیسی نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی ٹیم ہم سے زیادہ مضبوط ہے اور یہ سیریز ہمارے لیے کٹھن چیلنج ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی ٹیم کو متوازن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور پہلے دو ون ڈے میچوں میں ہم نے کوئنٹن ڈی کوک اور ڈیل اسٹین کو آرام فراہم کر کے دیگر کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے اور ساتھ ہمیں بھی یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ہماری ٹیم کو کن شعبوں میں مدد محنت درکار ہے۔اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد جنوبی افریقہ کو ناصرف مڈل آرڈر میں ان کا صحیح متبادل تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ٹیم کے لیے اس سے بڑا مسئلہ نچلے نمبروں پر مستند آل راؤنڈر کی عدم دستیابی ہے۔اف ڈیو پلیسی نے آل راؤنڈر کے حوالے سے سوال پر کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اس سیریز کے بعد اس سوال کا جواب دے سکوں گا اور امید ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز سمیت اگلے 10 ون ڈے میچوں کے بعد ہمیں ایک یا دو بہترین آل راؤنڈ دستیاب ہوں گے۔