اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کوئٹہ سے اغوا کیے جانے والی پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم مغل گھر پہنچ گئے ، اغوا کاروں نے چھوڑنے کیلئے کون سی جگہ چنی؟

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )کوئٹہ سے گذشتہ برس اغوا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل گھر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اپنے گھر پہنچ گئے جس کی تصدیق ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے چئیرمین نے بھی کی اور کہا کہ مغوی نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اغوا کار پروفیسرڈاکٹر ابراہیم خلیل کو چمن کے مال روڈ پر چھوڑ کر گئے۔نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر کو کوئٹہ سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد آج 48 روز بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس سول اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل جمعرات کو نجی اسپتال سے واپس اپنے گھر شہباز ٹان جا رہے تھے، جس کے بعد وہ لا پتہ ہوگئے، جب کہ گھر والوں کا بھی ان سے فون پر کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔ان کے اغوا کا یہ واقعہ تھانہ بجلی روڈ کے حدود میں پیش آیا تھا۔نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اغوا کے بعد ان کی بازیابی کے لیے ڈاکٹر تنظیموں نے بھرپور احتجاج بھی کیا گیا تھا جبکہ ان کے اغوا کی وجہ سے ان کے مریض بھی پریشانی میں مبتلا ہوئے تھے۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور/پی ڈی ایم اے میر سلیم احمد کھوسہ نے ڈاکٹرز کے ایک وفد سے ملاقات بھی کی جس میں انہوں نے ڈاکٹرز سے کہا کہ مغوی ڈاکٹر خلیل ابراہیم کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں ۔