اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,302FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پوپ فرانسس کی مشرق وسطیٰ میں جنگوں کے خاتمے کی اپیل

عرب ممالک کا دورہ کرنے والے تاریخ کے پہلے کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس نے خطے میں جاری جنگوں کو ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا کہ مختلف عقائد کے حامل شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق فراہم کیے جائیں۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس نے ابو ظہبی میں قاہرہ کی جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد الطیب سے ملاقات کی جس کے بعد بین المذاہب اجلاس سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے یمن سمیت خطے میں جاری جنگوں کا خاتمہ، انصاف اور شہریوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تمام مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ ‘لفظ جنگ کو منظوری دینے والے ہر پہلو کو مسترد کرنا ان کا فرض ہے’۔پوپ فرانسس نے کہا کہ ‘میں خاص کر یمن، شام، عراق اور لیبیا کے بارے میں سوچ رہا ہوں’۔خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحادی کی جانب سے 2015 میں حوثی باغیوں کے خلاف جنگ شروع کی گئی تھی جہاں اب تک ایک اندازے کے مطابق لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ نے متعدد مرتبہ متنبہ کیا تھا کہ یمن میں جاری خانہ جنگی سے انسانی بحران جنم پانے کا خدشہ ہے جس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائی کی ضرورت ہے۔اس موقع پر شیخ احمد الطیب نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذہب کو کسی صورت بھی تشدد کو جائز قرار دینے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے۔پوپ فرانسس اور شیخ احمد نے دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئے عہد کیا کہ الازہر اور ویٹی کن انتہاپسندی کے خلاف مل کر لڑیں گے۔