اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کشمیریوں کی بہادری سے ظلم کی اندھیری اور طویل رات ختم ہوگی: ملیحہ لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیری قابض بھارت کے خلاف تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیریوں کی بہادری سے ظلم کی اندھیری اور طویل رات ختم ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں یوم کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں نے دکھا دیا جو سچ ہے وہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے قابض بھارت کی حقائق کچلنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ ہمارے لیے ہر دن کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیری قابض بھارت کے خلاف تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیریوں کی بہادری سے ظلم کی اندھیری اور طویل رات ختم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارت سچائی کو چھپانے میں ناکامی پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔خیال رہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس دن لائن آف کنٹرول پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے کے ساتھ اقوام متحدہ کے دفتر میں یادداشت بھی پیش کی گئی۔یوم کشمیر کے موقع پر صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے، یقین ہے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر 7 دہائیوں سے حل طلب ہے، پیلیٹ گنز سے نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیریوں کا جذبہ حریت بڑھ رہا ہے، بھارت کے خلاف 70 سال سے کشمیری جدوجہد آزادی کے لیے کوشاں ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کاش لوگ سنگینوں کے نیچے آزادی کے نعرے نہ لگا رہے ہوتے، کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا، یہ واضح ہوچکا ہے کشمیریوں کی تحریک کامیاب ہو کر رہے گی۔