اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مانچسٹر: مئیر اولڈہم کونسل جاویداقبال نےرضا کارتنظیموںکو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا ۔۔۔

مانچسٹر(عارف پندھیر سے)اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کی جانب سے کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی رضا کار تنظیموں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نواز ا گیا۔ضرورت مند اور پناہ گزینوں کی اخلاقی اورمالی خدمت کرنے پر یوکے ایجوکیشنل اینڈ فیتھ فاؤنڈیشن کے بانی ممبران نسیم اشرف، حفیظن زمان ،شگفتہ الطاف اور دیگر کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔اس موقع پر مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے یوکے ایجوکیشنل اینڈ فیتھ فاؤنڈیشن کو کمیونٹی کی بے لوث خدمت کہ صلہ میں ایواڈ دیا ہے اور مجھے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی کو آگے بڑھ کر انکی مدد کرنی چاہیے تاکہ فاؤنڈیشن مذید ضرورت مند افراد کی مدد کر سکے۔ زارہ خان اور شگفتہ سمیت بانی ممبر حفیظن زمان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مالی ضرورت مند ،بے گھر افراد کی مدد کرنا ہے کبھی کسی کو انکار نہیں کیا۔ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ کبھی کسی سائل کو خالی ہاتھ مت لٹاؤ ۔