اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,275FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہسپتال بند، ڈاکٹرز کا ایف بی آر کے دفتر کا گھیراؤ، پولیس طلب

گجرات( فرحان مرزا) ڈاکٹرز سڑکوں پر نکل آئے ، ایف بی آر کے دفتر کا گھیراؤ ، جبکہ اس احتجاج اور ڈاکٹرز کی پریس کانفرنسز کے باوجود حکومتی نمائندے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مکمل چپ سادھی ہوئی ہے۔ ضلع کے 450 سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں گزشتہ کئی دنوں سے ڈاکٹر کمیونٹی نے ایف بی آر کے ناروا سلوک کیخلاف مکمل ہڑتال کی ہوئی ہے جس کے باعث علاج معالجہ کیلئے دور دراز سے آنیوالے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے ڈاکٹرز کا مطالبہ یہ ہے کہ ایف بی آر کمشنر کی معطلی ضلع بدری تک ہڑتال جاری رہے گی کمشنر کوفوری معطل کیا جائے ، ضلع بھر کے ڈاکٹرز۔ پیرا میڈیکل سٹاف احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں اور آئندہ کا لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کو گجرات چیمبر کے پلیٹ فارم سے صنعتی ۔ تاجر۔ بزنس۔ ڈاکٹر کمیونٹی ضلع میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کریگی جسمیں فین ۔ پاٹری ۔ فرنیچر ۔ سبزی۔ فروٹ منڈی کے تاجرسمیت ہر طبقہ کے کاروباری لوگ شریک ہونگے شٹر ڈاون ہڑتال کے بعد احتجاج ہڑتال کا دائرہ کار گوجرانوالہ ڈویژن اور صوبائی سطح پر پھیلایا جائیگا کمشنر ایف بی آر ضیغم عباس اور ضلعی انتظامیہ نے مریضو ں کو خواری سے بچانے اور ریلیف دینے کیلئے ڈاکٹرز کمیونٹی سے مذاکرات کرنے کی بجائے مکمل چپ سادھ رکھی ہے۔