اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لاہور ہائیکورٹ کاساہیوال سانحہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم، رپورٹ ایک ماہ میں طلب

لاہور میں عدالتِ عالیہ نے پاکستان کے شہر ساہیوال میں پنجاب کے انسدادِ دہشت گردی کے محکمے کے اہلکاروں کے ہاتھوں چار افراد کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد شمیم اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے یہ حکم جمعرات کو اس واقعے پر عدالتی کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کے بعد دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ سیشن جج ساہیوال اس معاملے کی تحقیقات کریں۔ عدالت نے ہدایت دی کہ ایک ماہ میں تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔سماعت کے دوران اس واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ اعجاز شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر احتشام نے عدالت سے استدعا کی اس معاملے پر شفاف تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بننا چاہیے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ بینچ بھی تو جے آئی ٹی کی نگرانی ہی کر رہا ہے۔عدالت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیے جانے کے بعد مقتول خلیل کے بھائی مہر جلیل نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں عدالتی تحقیقات کی پیشکش پہلے بھی کی گئی تھی تاہم ان کا مطالبہ اب بھی عدالتی کمیشن کا ہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے منتظر ہیں جو انھیں بتایا گیا ہے کہ پیر کو متوقع ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کے حوالے سے ‘زیادہ پُرامید نہیں۔ ہم دیکھیں ان کی رپورٹ کیا کہتی ہے اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیکھیں گے۔