اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

واٹس ایپ کی جانب سے ایسے فیچر پر کام کیا ،جو صارفین کو گروپس کے حوالے سے زیادہ کنٹرول دے گا۔

واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو اس وقت کافی کوفت ہوتی ہے جب کوئی اچانک انہیں کسی بھی چیٹ گروپ میں شامل کردیتا ہے جس کے بعد مروت کے باعث اس سے خود کو نکالنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔مگر اب واٹس ایپ نے اس مسئلے کا حل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو صارفین کو گروپس کے حوالے سے زیادہ کنٹرول دے گا۔اس فیچر کی آزمائش اس وقت واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں ہورہی ہے۔گروپ انویٹیشن نامی اس فیچر کو ڈبلیو اے بیٹا انفو نامی گروپ نے سب سے پہہلے دیکھا اور اس فیچر کی بدولت صارفین کو ان کی مرضی کے بغیر کسی گروپ میں شامل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔اس فیچر کے تحت صارف کو 3 آپشن ملیں گے جیسے ایوری ون کو منتخب کرنے کا مطلب ہوگا کہ اسے کوئی بھی واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کرسکتا ہے۔مائی کانٹیکٹس نامی آپشن سے اس صارف کے کانٹیکٹس میں شامل افراد اسے کسی گروپ کا حصہ بناسکیں گے جبکہ تیسرا نوباڈی کا آپشن ہے جس کے تحت گروپ ایڈمن گروپ میں شمولیت کے اس صارف کو ایک درخواست بھیجے گا جو 72 گھنٹے بعد ایکسپائر ہوجائے گی۔یہ نیا فیچر بیٹا ورژن میں سیٹنگز مینیو میں اکاﺅنٹ میں جاکر پرائیویسی اور وہاں گروپس میں موجود ہے، جہاں لاسٹ سین، پروفائل فوٹو اور اباﺅٹ جیسے آپشن بھی ہوتے ہیں۔واٹس ایپ میں گروپس سے تنگ افراد کے لیے انہیں میوٹ کرنے کا آپشن موجود ہے جس کے تحت وہ 8 گھنٹے، ایک ہفتے یا ایک سال کے لیے گروپ کو میوٹ اور نوٹیفکیشن ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔صارفین گروپ چیٹ کو آرکائیو میں بھی منتقل کرسکتے ہیں۔