اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بلاول بھٹو کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی سے ملاقات،عالمی امور پر تبادلہ خیال

جرمنی (نیوز الرٹ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ سے ملاقات کی ، ملاقات میں عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور ایوانکا ٹرمپ کے مابین ملاقات جرمنی کے شہر میونخ میں ہوئی جس میں خصوصی طور پر خواتین کی معاشی خودمختاری اور انہیں با اختیار بنانے کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کئی روز سے امریکہ کے دورے پر تھے۔ امریکہ کے دورے کے اختتام پر بلاول بھٹو زرداری جرمنی پہنچے ہیں جہاں میونخ میں ان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایوانکا ٹرمپ بھی گذشتہ روز جرمنی کے شہر میونخ پہنچیں جہاں ان کی عالمی رہنماؤں، وزرا اورممتاز سفارتکاروں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ملاقاتوں کے حوالے سے تصاویر بھی شیئر کیں۔ میونخ کانفرنس میں ایوانکا ٹرمپ کا مکمل فوکس ”خواتین کی معاشی خود مختاری” ہے۔ اور وہ اس ضمن میں سربراہان حکومت، وزرا اور دیگر عالمی شخصیات سے تبادلہ خیال کررہی ہیں۔ واضح رہے کہ جرمنی کے شہر میونخ میں عالمی سکیورٹی کانفرنس بھی منعقد کی جا رہی ہے جس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ایک روز قبل جرمنی پہنچے۔وزیر خارجہ میونخ میں عالمی سیکیورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دورہ جرمنی کے دوران وزیر خارجہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی میونخ میں 19 امریکی پارلیمینٹیرینزسے ملاقات ہوگی اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی روس، کینیڈا، جرمنی اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔