اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری پر قومی نیب پر وزیر اعظم کا سخت برہمی کا اظہار

وزیراعظم عمران خان نے آرکیالوجی اینڈ میوزیم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری پر قومی احتساب بیورو (نیب) پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ نیب نے جرمنی سے سنسکرت میں پی ایچ ڈی کرنے والی ایشیا کے واحد شخصیت، اسکالر اور آرکیالوجی میں گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر عبدالصمد کو کم گریڈ کے ملازمین کی بھرتی کے معاملے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جو شرمناک بات ہے۔مذکورہ ٹوئٹ کو وزیر اعظم نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے شرمناک حرکت قرار دیا اور چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔