اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایس ایل 4 کے پانچویں میچ میں لاہور قلندرز کی ایونٹ میں پہلی کامیابی

دبئی:لاہور قلندرز کا 139 رنز کا آسان ہدف کراچی کنگز کے لیے پہاڑ ثابت ہوا، قلندرز کے بولرز نے نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو دباؤ میں رکھا جس کی وجہ سے کراچی کنگز کے بیٹسمین اونچی شارٹس کھیلتے ہوئے وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے اور پوری ٹیم آخری اوور میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔محمد رضوان 34 اور بابر اعظم 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیونگسٹون 11،انگرم 16، بوپارا ایک، عماد وسیم 17 اور سکندر رضا 10 رنز بنا سکے۔لاہور قلندرز کے سب سے کامیاب بولر حارث رؤف رہے جنہوں نے 4 شکار کیے جب کہ شاہین شاہ آفریدی اور راحت علی نے 2، 2 اور ویلجوئن نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے فخرزمان اور سہیل اختر نے ایک بار پھر عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، اوپننگ جوڑی 64 رنز پر اس وقت ٹوٹی جب سہیل اختر 39 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، جس کے بعد دقفے قفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور مقررہ اوورز میں قلندرز 6 وکٹوں پر 138 رنز تک ہی محدود رہی۔فخرزمان 26، ڈیوسچ 28، ڈیویلیئر 3، محمد حفیظ 14، برینڈن ٹیلر 13 رنز بناسکے جب کہ ویلجوئن 8 اور یاسر شاہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کراچی کنگز کی جانب سے عمر خان نے 2، محمد عامر اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ تھا، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نے ایک ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ دونوں ٹیموں کو ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔