اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کویت: پاکستانی تنظیم کی جانب سے صحرا میں بسنت میلے اور فن فئیر کا انعقاد،چاروں جانب بوکاٹا کی صدائیں

کویت(عرفان شفیق سے)کویت کے صحرا میں پاکستانی نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم ھلا پاکستان کی جانب سے بسنت کا میلہ منعقدکیا گیا جسے بدلتے موسم نے مزید خوشگوار بنا دیا، ھلا پاکستان کی ٹیم کی جانب سے کویت کے صحرا کو آباد کرتے ہوئے چھٹے سالانہ بسنت میلے اور فن فیئر کا انعقاد کیا۔اس میلے میں کم و بیش دو ہزار پاکستانیوں نے شرکت کی۔ روایتی بسنت میلے کے ساتھ ساتھ معروف پاکستانی پکوان اور پاکستانی ثقافت کے رنگ ہر سو بکھرے ہوئےتھے، جس میں دیسی پکوان، گرما گرم کشمیری چائے، پکوڑے، دہی بھلے، بچوں کے لیے فیس پینٹنگ اور معروف پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات اور جیولری قابل دید تھے۔ نوجوان لڑکے پتنگ اور ڈور کی خریدوفروخت میں زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے تھے جبکہ خواتین کا رجحان ملبوسات کی جانب تھا۔ پتنگ بازی کا سلسلہ صبح سے ہی جاری تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ بارش کی رم جھم نے اسکا مزہ اور دوبالا کر دیا۔ نیلا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے مزین تھا اور چاروں طرف بو کاٹا کی صدائیں گونجتی رہیں۔ اس موقع پر منچلوں نے خوب موج مستی کا سماں کیے رکھا اور میوزک پر ڈانس کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ پتنگ بازی کا پیچ لڑاتے ہوئے خوب محظوظ ہوتے رہے۔ پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ اسٹیج شو بھی منعقد ہوا جسکی میزبانی محمد عمران نے بخوبی انجام دی۔ اسٹیج پرفارمنس میں پاکستانی مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا۔ اسکے علاوہ بچوں کے لیے کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا۔ صدر ھلا پاکستان نوید شہزاد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ھلا پاکستان تمام آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتی ہے، دیار غیر میں مقیم پاکستانی ہمیشہ کی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ہماری زیادہ سے زیادہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے لیے اچھی تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں۔ بسنت میلے میں کمیونٹی کی دیگر تنظیمات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر دیگر تحائف کے ساتھ ساتھ جزیرہ ایئرویز کی جانب سے پاکستان کی ٹکٹوں کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔