اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پی ایس ایل میچوں کی بھارت میں کوریج روک دی گئی ہے۔

لاہور: چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے پاکستان دشمنی کی تمام حدیں پھلانگتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی کوریج روک دی ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے مقابلے اس وقت متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں جس میں شریک 6 ٹیموں کے ملکی اور غیر ملکی اسٹارز کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں تاہم پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی بھارت میں کوریج روک دی گئی واضح رہے کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے شیڈول ایونٹس میں تو ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث گزشتہ 10 برسوں سے دو طرفہ سیریز نہیں ہوسکی۔