اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,574FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان جانے سے روک دیا جانامایوس کن ہے;افغان طالبان

طالبان کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اقوامِ متحدہ نے طالبان کے وفد کو مذاکرات کے لیے پاکستان جانے سے روک دیا ہے کیونکہ اُن کے وفد کے نو اراکین اقوامِ متحدہ اور امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے نمائندے جانے کے لیے آمادہ تھے اور تیاریاں بھی تھیں۔ بیان میں دورہ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نئی تاریخ طے کی جائے گی۔بی بی سی افغان سروس کے مطابق اِس بیان کے جاری ہونے سے پہلے اتوار کو ہی طالبان کے ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ طالبان کے رہنماؤں کا پاکستان کا دورہ معطل کر دیا گیا ہے۔ طالبان ذرائع نے بتایا کہ ان کے امیر ملا ہیبت اللہ کہتے ہیں کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملنا اچھا نہیں ہو گا