اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پی ایس ایل 4: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے میدان مار لیے

پی ایس ایل 4:
پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے اپنے اپنےمیچ جیت لیے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ای کے ایک اہم میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ شین واٹسن نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 4 چوکوںکی مدد سے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ عمر اکمل 44 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158 رنز کا ہدف اٹھارہ اعشاریہ دو اوورز میں حاصل کر کے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پارنیل کامیاب بلے باز رہے جنہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف پندرہ اعشاریہ ایک اوورز میں صرف 78 رنز بنائے تھے۔دبئی میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈویلیئرز کر رہے ہیں۔ محمد حفیظ انگلی ٹوٹنے پر پی ایس ایل فور سے باہر ہو چکے ہیں۔لاہور قلندرز کی پوری ٹیم صرف پندرہ اعشاریہ ایک اوورز میں صرف 78 رنز ہی بنا سکی۔پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے چار اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 4 شکار کیے۔ وہاب ریاض کے حصے میں تین، ابتسام شیخ نے 2 جبکہ پولارڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔پشاور زلمی نے 79 رنز کا ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ عمر امین نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

U …پی ایس ایل 4: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے میدان مار لیے

پی ایس ایل 4: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے میدان مار لیےمزید دیکھئے اس رپورٹ میں۔۔

Gepostet von News Alert am Sonntag, 17. Februar 2019