اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پلوامہ: تازہ جھڑپ میں ایک میجر سمیت چار فوجی اہلکار ہلاک

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ میں جمعرات کو ہونے والے بم حملے کے بعد عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان ایک اور جھڑپ میں ایک میجر سمیت چار فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ جھڑپ پلوامہ کے پنگلینا گاؤں میں پیر کی صبح ایک مکان کے اندر چھپے عسکریت پسندوں کے ساتھ ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جھڑپ کے دوران دو عسکریت پسند بھی مارے گئے، جن میں سے ایک کے بارے میں فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ جمعرات ہونے والے بم حملے کا ’ماسٹر مائنڈ‘ تھا۔