اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,484FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈسٹرکٹ جیل گجرات : 1کروڑ 67 لاکھ روپے کے میگا کرپشن کیس میں اہم پیش رفت ۔۔۔۔۔۔۔

گجرات(اعجاز شاکرسے)ڈسٹرکٹ جیل گجرات ایک کروڑ ستاسٹھ لاکھ روپے کے میگا کرپشن کیس میں اہم پیش رفت میگا کرپشن سکینڈل کے تین مرکزی ملزمان جیل کلرک سہیل ارشد، اسٹنٹ اکاؤنٹس افسر گجرات جاوید حسین اور بے نامی اکاؤنٹس کا مالک بابر سلطان گرفتار ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا گناہ گار ثابت ہونے پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فرید احمد نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں عجب کرپشن کی غضب کہانی کا آغاز مارچ 2014 میں اس وقت کے سپرنٹنڈنٹ جیل امتیاز بھلی کے دور میں ہوا جونیئر کلرک سہیل ارشد، جیل حکام کی ملی بھگت سے جیل کے ڈسچارج ملازمین کے نام پر جعلی اکاؤنٹس کھلوا کر لاکھوں روپے کی رقم خرد برد کرتا رہا اور بعد ازاں سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر کے دور میں بھی کرپشن کا یہ سلسلہ جاری رہا کرپشن کا انکشاف اس وقت ہوا جب جیل ملازمین عامر صغیر، غلام عباس، عثمان ناصر، ثاقب نوید، دراب یوسف، محمد اسرار، سمیع اللہ نے سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر کو درخواست دی کہ کلرک سہیل ارشد ان کے سرکاری اکاؤنٹس کے ذریعے کرپشن کر رہا ہے جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر نے سہیل ارشد کو حراست میں لے لیا اور ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے موقع پر پندرہ لاکھ روپے جمع کر دئیے اور اس دوران موقع پا کر ملزم رفو چکر ہوگیا تھا اس کرپشن میں کلرک سہیل ارشد کا بھائی شعیب ارشد بھی ملوث تھا جو بیرون ملک فرار ہے منصور اکبر کے تبادلہ کے بعد نئے تعینات ہونے والے سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نے کلرک سہیل ارشد، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے افسران سمیت سترہ افراد کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرا دیا تھا جس کی انکوائری کے دوران بھی کرپشن ثابت ہوئی اور آج اس بڑے کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے مرکزی ملزم سہیل ارشد، اسٹنٹ اکاؤنٹس افسر جاوید حسین اور بے نامی اکاؤنٹس ہولڈر بابر سلطان کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم مقدمہ کے دوسرے ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔