اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,028FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت میں تعینات ہائی کمشنر کو وطن واپس بلا لیاگیا

ڈاکٹر محمد فیصل ترجمان دفتر خارجہ نے ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی ہائی کمشنر کی واپسی کی اطلاع دی۔انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے اور وہ آج صبح ہی نئی دلی چھوڑ چکے ہیں۔واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کررہی ہے جب کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں نے میوزک کمپنی کو پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے سے بھی روک دیا ہے۔اس کے علاوہ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی کمپنی نے پاکستان سپر لیگ کی کوریج سے انکار کردیا ہے جب کہ انڈین کرکٹ کلب سے وزیراعظم عمران خان کی بطور کرکٹر بھی تصویر کو ہٹادیا گیا ہے۔