اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

محمد بن سلمان کا دورہِ انڈیا: سعودی عرب اور انڈیا کے تعلقات پر کتنا اثرپڑےگا؟

(ڈیسک) جب سے نریندر مودی اقتدار میں آئے ہیں، انڈیا کے خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات واضح طور پر مضبوط ہوئے ہیں۔گذشتہ پانچ برسوں میں انڈیا اور سعودی عرب قریب آئے ہیں اور سنہ 2016 میں نریندرا مودی کے ریاض کے دورے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ولی عہد محمد بن سلمان بھی 19 اور 20 فروری کو انڈیا کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں جس سے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔انڈیا کی خام تیل کی درآمدات کا ایک چوتھائی حصہ سعودی عرب سے آتا ہے اور سنہ 2018-2019 میں انڈیا نے اس پر 87 ارب ڈالر خرچ کیے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت گذشتہ برس 27 ارب ڈالر تک جا پہنچی اور اندازہ ہے کہ آئندہ برس یہ 49 ارب ڈالر تک چلی جائے گی۔لیکن تجارتی توازن انڈیا کے خلاف ہے تو یہ اس کی حکومت کے لیے تشویش ناک امر ہے۔یہ اتنا اہم نہ ہوتا اگر سعودی عرب نے وعدے کے مطابق انڈیا میں 70 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہوتی جس کا وعدہ سنہ 2010 میں اس وقت کے وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کے ریاض دورے کے موقعے پر کیا گیا تھا۔لیکن صرف ایک ارب ڈالر کے بھی ایک تہائی حصے کی سرمایہ کاری کی گئی، جبکہ انڈیا کی سعودی عرب میں کی گئی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی ہے۔تاہم حالیہ برسوں میں سعودی عرب نے دنیا میں انڈیا کی بڑھتی ہوئی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔اور اسی لیے سعودی ولی عہد کے دورہِ انڈیاکو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔