اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کھاریاں: مین بازار اور آزادی چوک میں قائم غیرقانونی رکشہ سٹیڈز کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن!

کھاریاں(علی اکبرسے)مین بازار کھاریاں میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈز کیخلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن،ایک طرف راہ گیروں اور خریداروں کو سہولت تو دوسری طرف رکشہ ڈرائیورز کا معاشی قتل۔۔۔تفصیلات کےمطابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کھاریاں شیخ محمدحفیظ کے احکامات پر ٹریفک پولیس نے مین بازار اور آزادی چوک کے راستوں میں رکاؤٹ بننے والے پارکنگ اسٹینڈ ختم کرا کر ٹریفک کی روانی بحال کی اور راہ گیروں کیلئے رستے کشادہ کردئیے۔شہریوں نے چیئرمین شیخ محمدحفیظ کے احسن اقدام کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔چیئرمین شیخ محمدحفیظ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایت پر یہ آپریشن کیا گیا ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ بازار سے گزرنے والی خواتین، بچیوں اور بزرگوں سمیت تمام خریداری کرنے والے حضرات کو آمد و رفت میں آسانی فراہم ہو۔دوسری جانب رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ بازاروں سے ہمارے اسٹینڈز ختم کرا کے ہمارا معاشی قتل کیا جارہاہے، انتظامیہ نے پارکنگ کیلئے جو جگہ دی وہ نامناسب ہے جہاں دُکاندار حضرات ہی رکشہ پارک نہیں کرنے دیتے۔ڈرائیوز حضرات کا کہنا تھا کہ انتظامیہ آپریشن ضرور کرے مگر اس سے پہلے ہمیں مناسب پارکنگ مہیا کی جائے۔