اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کویت:یومِ پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا اہتمام،پاکستانی کمیونٹی کی بھرپورشرکت

کویت (خالد نورسے) خاتم الانبیاء ویلفیئرسوسائیٹی (مجلس وحدت مسلمین کویت) کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے کویت کے مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں کویت میں موجود تمام سیاسی سماجی و مذھبی گروہوں اور میڈیا کے افراد نے بھرپورشرکت کی تقیریب میں "عشق وطن ” پروگرام پیش کیا گیا جس میں پرترنگ ملی نغمے اورٹیبلوز اور کویت اور پاکستان کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔تقریب کے شرکاء کے نام قائدوحدت پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے خصوصی پیغام میں وطن عزیز اور کویت میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے کمیونٹی اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید عباسی نے رنگارنگ تقریب کو سراہا سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کویت جناب سیف علی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔