اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,230FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

محمد صلاح کاایک اور ریکارڈ،پریمیئر لیگ میں تیز ترین 50 گول

فٹ بال کے شہنشا ہِ مصر کہلانے والے مسلمان کھلاڑی محمد صلاح نے انگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں لیور پول کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلب کے لیے اپنے 50 گول مکمل کیے اورٹیم کو ساوتھمپٹن کے خلاف 3-1 سے فتح دلا دی۔محمد صلاح نے ٹیم کھیل کے 80 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو ایک گول سے برتری دلائی

جس کے بعد 86 ویں منٹ میں جورڈن ہینڈرسن نے گول کرکے برتری کو 3-1 کردیا اور یوں ٹیم کو کامیابی ملی۔

لیور پول نے اس کامیابی کے ساتھ انگلش پریمیئر لیگ میں دوبارہ سرفہرست پوزیشن حاصل کرلی اور اس وقت دفاعی چمپیئن مانچسٹر سٹی سے دو پوائنٹس برتری لیے ہوئے ہے اور اگلے ہفتے تک یہی پوزیشن پر برقرار رہے گی۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کامیابی کے بعد لیورپول کے منیجر جورگین کلوپ کا کہنا تھا کہ ‘اس وقت ہمارے 82 پوائنٹس ہیں جو اس لیگ میں بڑی کامیابی ہے اور ہرکوئی ہمارے انتظار میں ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے بہت خوشی ہے اور یہ غیرمعمولی ہے کیونکہ ہم ٹائٹل کی ریس میں ہیں جو بہترین ہے’۔محمد صلاح نے کہا کہ ‘پریمیئر لیگ میں لیور پول کے لیے یہ 50 واں گول تھا جو خاص تھا اور میں بہت خوش ہوں’۔گزشتہ 9 میچوں میں مسلسل ناکام رہنے والے محمدصلاح نے اس گول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘9 میچوں کے بعد ٹیم کی مدد کے لیے گول کرنے پر میں بہت خوش ہوں’۔خیال رہے محمد صلاح پریمیئر لیگ میں لیور پول کے لیے 50 گول کرنے والے آٹھویں کھلاڑی ہیں لیکن انہوں نے یہ اعزاز صرف 69 میچوں میں حاصل کرلیا ہے۔

صلاح سے قبل پریمیئر لیگ میں تیز ترین 50 گول کرنے کا اعزاز مانچسٹر یونائیٹڈ کےاینڈریو کول۔ رود وین نسٹلروئے اور بلیک برن روور کے ایلن شیئرر کو حاصل ہے۔محمد صلاح کو گزشتہ برس پروفیشنل فٹ بالرز ایسوسی ایشن پلیئر آف دی ائر کا ایوارڈ دیا گیا تھا اس کے علاوہ لیور پول کے لیے 44 گول کرنے پر فٹ بال رائٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔