اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

افغانستان ،بم دھماکا، تین فوجی اور چار امریکی شہری ہلاک

ایسوسی ایٹنڈ پریس کے مطابق افغانستان میں سڑک کنارے نصب ایک بم کے دھماکے میں تین فوجی اہلکاروں سمیت چار امریکی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق حملہ پیر کو دارالحکومت کابل 50 کلومیٹر دور شمال میں واقع بگرام ایئر بیس کے نزدیک کیا گیا جو افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی مرکزی چھاؤنی ہے۔افغانستان میں تعینات امریکی مشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ ایک فوجی قافلے پر کیا گیا تھا جس میں امریکی فوج کے تین اہلکار اور ایک کانٹریکٹر ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے۔بیان کے مطابق زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے بیرونِ ملک منتقل کردیا گیا ہے۔امریکی محکمۂ دفاع کی پالیسی کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ طالبان نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ خود کش حملے کا نتیجہ تھا جس کے دوران ان کے ایک بمبار نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو کے اڈے کے قریب ٹکرائی۔طالبان اور امریکی فوج کے متضاد دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔افغان حکام نے کہا ہے کہ پیر کو بگرام کے نزدیک امریکی فوجی قافلے پر کیے جانے والے حملے کے بعد مچنے والی افراتفری اور بھگدڑ کے دوران کم از کم پانچ افغان شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔