اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کپتان کا صرف ایک مقصد ہوتا ہے اپنی ٹیم کو جتوائے

وزیر اعظم عمران خان نے جمعے کے روز خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئی پہنچے جہاں انہوں نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ جلسہ عام اورکزئی کے علاقے کلایہ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا جہاں 10 ہزار کرسیاں لگائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں امریکہ کے کہنے پر فوج بھیجنا بہت بڑی غلطی تھی جس کی وجہ سے ملک کو بہت بڑا نقصان اُٹھنا پڑا۔ عمران خان نے اپنے خطاب میں اورکزئی کے عوام کو یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے نقصان کا ازلہ کیا جائے گا۔اُنہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو ہدایت کی کہ اندرون ملک بے گھر ہونے والے تمام قبائلیوں کا اندراج کر کے ان کے تباہ شدہ مکانوں کی تعمیر اور کاروبار کے لیے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیں جائیں۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیٹے لندن میں بیٹھے بیٹھے ارب پتی بن گئے، 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے کے بچے کہتےہیں ہم تو پاکستانی ہی نہیں۔ شہباز شریف کہتے ہیں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوئی تو نام بدل دینا، آج شہباز شریف اور بچوں کی منی لانڈرنگ بھی سامنے آگئی۔ معلوم نہیں کہاں کہاں سے اور کون کون پیسے بھیج رہے تھے، تینوں خاندانوں کے کھیل اب ختم ہوگئے ہیں۔ ان کو ڈر ہے عمران خان 2 سال بھی رہا تو یہ جیلوں میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آج اورکزئی میں آ کر بڑے بڑے اعلانات کر سکتا تھا، بدقسمتی سے ہمارے خزانے میں اتنے پیسے نہیں ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا ہے۔ جنوبی پنجاب اور قبائلی علاقے پیچھے رہ گئے انہیں اوپر لانا ہے۔ ہمارے پاس پیسے ہوتے تو ان علاقوں پر خرچ کرتے۔کابینہ میں تبدیلی کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایک اچھا کپتان مسلسل اپنی ٹیم کی طرف دیکھ رہا ہے، کئی مرتبہ کپتان پرانے کھلاڑی کی جگہ نیا کھلاڑی لاتا ہے، کپتان کا صرف ایک مقصد ہوتا ہے اپنی ٹیم کو جتوائے۔ میں نے اپنی ٹیم میں بیٹنگ آرڈر بدلا ہے آئندہ بھی بدلوں گا۔ سارے وزیروں کو کہتا ہوں انہیں سامنے لاؤں گا جو فائدہ مند ہوں، وزیر اعلیٰ محمود خان کو کہتا ہوں اپنی ٹیم پر خصوصی نظر رکھیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ عوام کے مسائل کی بات ٹھیک کرتی ہے لیکن فوج کے خلاف نعرے لگانے سے کیا حاصل ہو گا؟ اس کی بجائے مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیےاپنی تقریر کے دوران افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا وہ افغان حکومت کو کوئی مشورہ نہیں دینا چاہتے کیونکہ وہ اس سے ناراض ہو جاتے ہیں۔ لیکن جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہو گا، تب تک اس خطے میں بھی امن نہیں ہو گا، جس کے لیے میں دعاگو ہوں۔تعمیر ترقی سے متعلق مقامی آبادی کے مطالبوں پر عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام کرنا چاہتے ہیں لیکن اس وقت ملکی معیشت بیرونی قرضوں اور کرپشن کی وجہ سے شدید دباؤ میں ہے۔ انہوں نے ملک کے نظام کو بہتر بنائے کی کوششوں کی بات کرتے ہوئے کابینہ میں موجودہ ردوبدل کا بھی حوالہ دیا۔قبائلی ضلع اورکزئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شمار ہوتا ہ ۔ دو روز پہلے ماموزئی قبیلے کے بے گھر افراد نے اپنے حقوق کے لیے پشاور پریس کلب کے سامنے تین دن تک دھرنا دیا جو وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر کے یقین دہانیوں کے بعد ختم ہوا۔