اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات: کھاریاں، جنڈانوالہ میں 3افراد کو قتل کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار!

گجرات(اعجاز شاکر سے) کھاریاں کے علاقہ جنڈ انوالہ میں 3افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 11اپریل کو معمولی تلخ کلامی پر قاسم عباس ، عثمان افضل، اور محمد ارفاس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور ملزمان قتل کی واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ۔تہرے قتل کی اس اندوناک واردات پر ڈی پی او گجرات سید علی محسن نےخصوصی ٹیم ٹشکیل دےکر ملزمان کو گرفتارکرنے کا ٹاسک دیا۔پولیس ٹیم نے شب و روز محنت ، پیشہ وارانہ صلاحیت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے تہرے قتل کی واردات کے مرکزی ملزم عدنان طارق کو مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کے بعد07دن کے اند رآلہ قتل کلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا کہنا تھا کہ گجرات کی سر زمین پر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی اورقانون ہاتھ میں لینے والوں کا انجام عبرت ناک اور بھیانک ہو گا.