اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حکومت نااہل ہوچکی،ملک نہیں چلاسکتی، پی پی چئیرمین بلاول بھٹوزرداری

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی حکومتی فیصلوں پر کڑی تنقید،کہتے ہیں حکومت کی نااہلی ثابت ہوچکی،ملک نہیں چلاسکتی،وقت پرآئی ایم ایف جانا چاہیے تھا، اٹھارویں ترمیم ختم کرکے سب کچھ مرکز منتقل کرنا سازش ہے،یہ شہید بی بی اور شہید بھٹو کا آئین ہے،سندھ میں صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاوجھا کیمپس میں بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا کہ ہمارے صحت کے شعبے کا اسٹرکچر کچھ کمزور ہے، اسے مزید بہتر کرنا ہے، پبلک سیکٹر میں کڈنی، لیور اور بون میرو سینٹرز کا قیام کامیابی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہا کہ ہم نےسندھ کے ہرسرکاری اسپتال کو بہترسے بہتربناناہے،ہم کام کرنا چاہتے ہیں لیکن وفاق سے فنڈزنہیں مل رہے۔ صوبے کےوسائل پرڈاکا ڈالاجارہا ہے،سندھ کو اپنے حصے سے 50 فیصد کم پیسہ مل رہا ہے، ہم جدوجہد سے وفاق سے اپنے حقوق اور وسائل چھین لیں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد سے نیا این ایف سی ایوارڈ نہیں ملا، این ایف سی ایوارڈ پر نواز شریف دورمیں عمل ہوا نہ اب ہورہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی ثابت ہوچکی، یہ ملک نہیں چلاسکتے، ہمارا شروع سے موقف رہا کہ وزیراعظم اوران کی  کابینہ نااہل ہیں، ہمارے وزیر، مشیر لگاکر تسلیم کررہے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی ملک چلاسکتی ہے،نیا پاکستان تو سندھ اور تھر میں بن رہا ہے، ہم بجلی اور اسپتالیں بنا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نظام بدلنے کے بجائے خود کو بدلے۔ صدارتی نظام کی بات کرنے والے ہر 10 سال بعد نظام بدلنے کا کہتے ہیں۔وزیراعظم کو حق ہےجسکو چاہیں وزیر بنائیں،عمران خان صرف وزراء تبدیل کرتے رہے، اسد عمر کو تب ہٹایا گیا جب آئی ایم ایف سے ڈیل ہورہی تھی، معیشت کے حوالے سے حکومت کی کوئی سمت نہیں،اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ مقابلے کے بعد تحریک انصاف نے اپنا بیانیہ تبدیل کیا ہے۔بلاول بھٹونےمزید کہا کہ وفاقی وزراء کالعدم تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں، انھوں نے دہشتگردوں کے ساتھ ملکر انتخابی مہم چلائی، پی ٹی آئی نے دہشتگردی سے متعلق اپنا مؤقف تبدیل کیا ہے،انکو دہشتگردوں سے روابط والوں کو ہٹانا ہوگا۔

دریں اثناء تقریب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خطاب کیا جس میں انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے شعبہ صحت میں بھرپورکام کیا ہے،ہم نےصحت میں کارڈیومیں بھی کافی یونٹس قائم کیے ہیں،پرائمری صحت میں ہم خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری خدمات کے باعث سندھ کے عوام نے ہمیں تیسری مرتبہ منتخب کیا۔

قبل ازیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں بون میرو ٹرانسپلانٹ(ہڈیوں کے گودے کی منتقلی) یونٹ کا افتتاح کیا،انھیں اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ بھی کرایا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی وزرا بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھے