اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل تیز کیا جائے گا

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میں وزارت خزانہ کے دفتر پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور آئی ایم ایف حکام سے آج شام بات چیت پر اعتماد میں لیا۔اس موقع پر مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانا چاہتا ہے اور اس کام کو تیز کیا جائے گا۔مشیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے مشن جلد پاکستان بھجنے کی یقین دہانی کرائی ہے، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ سے آج شام بات ہوگی، امید ہے کہ مشن جلد پاکستان آئے گا۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ نئے بجٹ کی تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہیں اور درمیانی مدت کی حکمت عملی کیلئے بنیادی ہدایات دے دیں، آمدنی اور اخراجات کے اہداف کو حتمی شکل بھی دیدی گئی ہے۔