اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ترکی کا محلہ کینسر کے مریضوں کیلئے شفا کا ذریعہ بن گیا

انقرہ(ہیلتھ ڈیسک) ترک ضلع منیسا کا ایک محلہ سرطان کے علاج میں اس وقت کافی مشہور ہو رہا ہے جہاں آنے والے مریض سرطان کے مرض سے شفا پاتے ہیں۔ ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس محلے کا نام آئی واجیک ہے جہاں دور عثمانی میں شہزادے اقامت اختیار کیا کرتے تھے لیکن اب یہاں ہالینڈ، برطانیہ،فرانس،جرمنی اور امریکا سمیت دیگر ممالک سے مریض شفایابی کے لئے آتے ہیں۔ اس محلے کو معالج محلہ بھی کہا جاتا ہے جہاں کی آبادی ماضی میں صرف 5 یا 6 افراد پر مشتمل تھی جو کہ اب بڑھ کر 250 افراد کے قریب جا پہنچی ہے۔ترک ماہر رقص نورسیل قارا عثمان اولو شیمیشک پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھیں جنہوں نے یہاں سے شفا پائی، Turkey-02 ان کا کہنا ہے کہ کوہ اسپل کا قومی پارک سرطان سے شفا یابی میں انتہائی اکسیر ہے حتیٰ کہ خون کے سرطان میں مبتلا ایک شخص استنبول سے یہاں آیا جس نے واپسی پر جب اپنا خون کا تجزیہ کروایا تو یہ دیکھ کر حیران ہو گیا کہ اس کے خون میں فاسد مادوں کی مقدار کم اور دیگر ضروری مادوں کی مقدار زیادہ ہو گئی ہے۔ Turkey-03