اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مردم شماری مہم کی تکمیل کے بعد آبادی کے تناسب سے مادی وسائل کی فراہمی میں بڑی سہولت حاصل ہوگی۔ اللہ دتہ وڑائچ

حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ وڑائچ نے ضلع میں خانہ شماری اور مردم شماری کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک گیر مہم کی تکمیل کے بعد ملک کی تعمیر و ترقی ،سماجی شعبوں کی ضروریات ،آبادی کے تناسب سے مادی وسائل کی فراہمی اور دیگر شعبوں کی بحالی کے حوالہ سے ٹھوس منصوبہ بندی میں بڑی سہولت حاصل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چھٹی قومی مردم شماری کے لیے تمام متعلقہ محکمے اپنا کام قومی فرض سمجھ کر ادا کریں جبکہ شہری اپنے کوائف اور خاندان کی تفصیلات خوش دلی سے فراہم کریں تاکہ گھر گھر پہنچنے والی ٹیمیں درست کوائف کا اندارج بآسانی کرتے ہوئے اس مہم کو کامیاب بنا سکیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کسوکے روڑ پر خانہ شماری مہم کے آغاز کے سلسلہ میں ایک گھر پر اندارج نمبر لگانے کے موقع پر کیا۔اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق وڑائچ ،متعلقہ افسران ،پاکستان آرمی کے جوان اور دیگر اہل کار بھی انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آج سے شروع ہونے والی خانہ اور مردم شماری کے پہلے مرحلہ میں ضلع کو 20چارجز ،144سرکلز اور 959بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ دونوں تحصیلوں میں 479شمار کنند گان فوجی جوانوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر کوائف کا اندارج یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے شفاف مردم شماری اور امن امان کے قیام کے سلسلہ میں تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے ہیں اور پاک آرمی کے افسران ،جوان اور پولیس امن و امان کو خراب کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کی سطح پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) میڈم مرضیہ حسنین چنگیزی کی زیر نگرانی کنٹرول روم بنایا گیا ہے جس کے ٹیلی فون نمبر 0547-640061پر مردم شماری کے حوالہ سے اہم معلومات اور شکایات فراہم کی جا سکتی ہیں۔