اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈی کنٹنگ ایک جرم ہے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی کی جا رہی ہے۔ عرفان علی ملک

حافظ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سول ڈیفنس آفیسر حافظ آباد عرفان علی ملک نے کہا ہے کہ ڈی کنٹنگ ایک جرم ہے جس میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی کنٹنگ (ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں غیر قانونی طریقہ سے گیس بھرنا ) قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہے اس لیے عوامی مفاد میں اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز انکی زیر نگرانی کئے جانے والے آپریشن میں علی پور روڑ اور کولو تارڑ روڑ پر ڈی کنٹنگ کرنے والے دو افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروانے کے ساتھ انکی دوکانیں بھی سیل کی گئی ہیںجبکہ تین غیر قانونی آئل ایجنسیوں کا بھی چالان کیا گیا ہے۔