اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حافظ آباد: یوم ِ پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس جمنازیم سے محلق اکھاڑے میں نوجوان پہلوانوں اور بچوں کے کشتی مقابلے

حافظ آباد( مجاہدمالک زیدی ) حکومت پنجاب کی صحت مند تفریحی سر گرمیوں کے فروٖغ اور سرپرستی سمیت پنجاب کی دھرتی کے مقبول روایتی کھیل ،دیسی کشتی ،کے احیاء کے سلسلہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سپورٹس جمنازیم سے محلق اکھاڑے میں انڈر 19مقامی اور غیر مقامی نو جوانوں پہلوانوں اور بچوں میں کشتی کے مقابلے ہوئے ۔شائقین کی ایک بڑی تعداد نے مقابلوں میں شریک پہلوانوں کی خوب حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیسی کشتی کے احیاء کے حوالہ سے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا۔دنگل کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ افتخار علی شاہ ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین اور صدر ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن محمد یونس کنول تھے رستم حافظ آباد شبیر پہلوان ،چمپئن حافظ آباد ،محمد شفیع ،حاجی رفیق پہلوان اور دیگر معروف پہلوانوں اور شائقین کشتی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین اور صدر ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن یونس کنول نے کہاکہ ٹیلٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مقامی نوجوان کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کے اس اقدام کامقصد ضلع کی سطح پر بہترین پہلوانوں کا انتخاب کرنا اور انہیں بین الاضلاعی اور صوبائی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا ہے مہمانان خصوصی نے دنگل میں شریک پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے اور ان کے فن کی داددی ۔
pic 27.3.17