اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پنڈی بھٹیاں:موٹروے پربس اور کار میں تصادم ،4افراد جاں بحق

پنڈی بھٹیاں (مجاہد مالک زیدی) حافظ آباد کےعلاقےسکھیکی میں تیز رفتار کار اور بس کے تصادم میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اوردو زخمی ہوگئے،کار لاہور سے ملتان جا رہی تھی۔ تفصیلات کےمطابق پنڈی بھٹیاں موٹروے پرجھنگ برانچ کےقریب کار اور بس میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔ ریسکیو حکام کےمطابق کاراور بس میں تصادم کے باعث ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیاگیا جہاں دوران علاج ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےچل بسا۔ خیال رہےکہ گزشتہ ماہ پنجاب کےدارالحکومت لاہور کےقریب تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس کےدرمیان تصادم کےنتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئےتھے۔ یاد رہےکہ رواں ماہ صوبہ پنجاب کےشہرڈیرہ غازی خان میں ٹرالراوربس میں تصادم کے نتیجےمیں 2افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔ واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں یوسف والا کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کےنتیجےمیں4افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئےتھے۔