اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,609FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حکومت سوشل میڈیا پر لوگوں کی آواز بند کرنے کی کوشش کررہی ہے، عمران خان

کندھ کوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر لوگوں کی آواز بند کرنےکی کوشش کررہی ہے لیکن سوشل میڈیا روکنے کے لیے لوگوں سے موبائل فون لینا ہوگا جو کہ ناممکن ہے۔ کندھ کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی وجہ سےساری قوم کو ذلت اٹھانا پڑرہی ہے لیکن قوم کے سڑکوں پر نکلنے کی وجہ سے پہلی بار ملک جے آئی ٹی میں وزیراعظم کے خلاف کرمنل انویسٹی گیشن ہورہی ہے جب کہ جےآئی ٹی پر اعتراض تو ہمیں کرنا چاہیے مگر حسین نوازکہتے ہیں جے آئی ٹی میں شامل 2 نام صحیح نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو سب سے زیادہ تبدیلی کی ضرورت ہے، سندھ کا ترقیاتی بجٹ 230 ارب ہے اور خیبرپختونخوا میں 110ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ہے مگر پھر بھی یہاں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت نہیں، پینے کا صاف پانی نہیں، نہ قانون ہے نہ ترقی، اسکول چل رہے ہیں نہ اسپتال، سندھ میں جنگل کا قانون چل رہا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی 6 دفعہ باریاں لے کر کچھ نہ کر سکی تو ساتویں باری عوام کے لیے کیا کرے گی جب کہ کراچی میں پولیس کی وجہ سے نہیں بلکہ رینجرز اورفوج کی وجہ سے امن آیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹا ساکرپٹ طبقہ ملک کا خون چوس رہا ہے، حکمران ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر بھیج دیتے ہیں اور حکمرانوں کی چوری کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑتی ہے جب کہ پاکستان کو چلانے کے لیے پیسہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بے روزگار ہیں کیوں ملک میں نوکریاں نہیں مل رہی اس لیے نوجوان نوکریوں کے لیے بیرون ملک جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت سوشل میڈیا پر لوگوں کی آواز بند کرنے کی کوشش کررہی ہے لیکن سوشل میڈیا روکنے کے لیے لوگوں سےموبائل فون لینا ہوگا جو کہ ناممکن ہے، موبائل فون لے لیا گیا توایسا ہے جیسے کھانا پیناروک دیا گیا ہو جب کہ سوشل میڈیا سے کوئی ری ایکشن آیا ہے تو حکومت اپنا موقف سامنے رکھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بھیجے گئے 10 ارب ہرجانے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے اربوں روپوں کے پلاٹ رشوت میں بانٹے اور شہباز شریف سیاستدانوں کے ضمیر خریدنے میں ماہر ہیں ، انہوں نے 30 سال رشوت دینے کے سوا کیا کیا جب کہ شہباز شریف نے ہرجانے کا نوٹس دے کر میرا کام آسان کردیا۔ عمران خان نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کو سعودی عرب میں بارہواں کھلاڑی بنادیا گیا جب کہ ٹرمپ کو بھارت تو یاد رہا لیکن پاکستان کا نام نہیں لیا۔