اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

بھارتی شہری نے اپنی گرل فرینڈ کو سوئٹزرلینڈ سے بھارت بلا کر بے دردی سے قتل کر دیا

بھارت میں ایک شخص نے سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ کو بھارت بلا کر بے رحمی سے قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرپریت سنگھ نامی شخص نے سوئٹزر لینڈ میں لینا نامی خاتون سے ملا جہاں دونوں کی دوستی ہو گئی جسکے بعد اکثر بھارت سے سوئٹزر لینڈ لینا سے ملنے جایا کرتا تھا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق گرپریت سنگھ کو اپنی گرل فرینڈ پر شک ہوا کہ اسکا کسی اور سے تعلق چل رہا ہے جس کی بنا پر اس نے لینا کو بھارت میں بلا کر قتل کردیا، پولیس کا بتانا ہے کہ گرپریت کے کہنے پر لینا 11 اکتوبر کو بھارت پہنچی اور 5 دن بعد گرپریت نے لینا کے دونوں ہاتھ اور ٹانگوں کو باندھ کر قتل کر دیا جس کے بعد اس نے لینا کی لاش کو ایک شاپنگ بیگ میں ڈال کر گاڑی میں ہی رکھا اور تعفن آنے پر لاش کو نئی دہلی کے علاقے تلک نگر میں ایک سرکاری اسکول کے قریب پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ لاش ملنے پر پولیس حرکت میں آئی اور اس نے کارروائی کرتے ہوئے گرپریت کو گرفتار کرلیا جس نے واردات کا اعتراف بھی کیا۔

 

مزید خبریں