خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محمود جان پر جائیداد کے تنازع پر محمد علی نامی شخص کو قتل کرنے اور دوسرے شہری کو زخمی کرنے کا الزام ہے،
انسداد دہشتگرد ی عدالت خیبرپختونخوا سے ضمانت منسوخی کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا اور شرقی تھانے منتقل کردیا گیا۔
اے ٹی سی جج جہانزیب شنواری نے محمود جان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔
ملزم کے خلاف تھانہ ریگی پشاورمیں قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔