بھارت میں شوہر کو بریانی میں زہر دینے اور پھر اسکا گلا گھونٹ کر قتل کر دینے والی بیوی کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2016 میں 38 سالہ رمندیپ کورنامی خاتون نے اپنے برطانوی شوہر کو پسندیدہ ڈش بریانی میں نیند کی گولیاں دے کر گہری نیند سلادیا تھا۔
قتل کے روز رمندیپ نے یہی بریانی دونوں بیٹوں کو بھی کھلانی چاہی لیکن بڑے بیٹے نے بھوک نہیں ہے کہہ کر کھانے سے انکار کر دیا جب کہ چھوٹا بیٹا یہ بریانی کھا کر باپ کی طرح گہری نیند سوگیا۔
رپورٹ کے مطابق شوہر کے گہری نیند میں سونے کے بعد رمندیپ نے اپنے عاشق گرپریت کو گھر بلالیا جس نے سگجیت سنگھ کے سر پر کلہاڑی سے وار کیا اور جب بھی وہ نہ مرا تو چاقو نکال کر رمندیپ کو تھما دیا جس سے رمندیپ نے اپنے شوہر کا گلا کاٹ دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے کا عینی وہی شاہد سگجیت کا 9 سال کا بیٹا بنا کہ جس نے بریانی نہیں کھائی تھی اور وہ والد کے قتل سے قبل دوسرے کمرے میں سویا ہوا تھا جو شور سے اٹھ گیا، مقتول کے بیٹے نے والدہ کو شوہر کا قتل کرتے ہوئے دیکھ لیا اور بعد میں اس نے ماں کیخلاف عدالت میں گواہی دے دی۔