اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

مینار پاکستان جلسہ : سندھ سے آنے والے 15 جیب تراشوں پر مشتمل گینگ گرفتار

لاہور : آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ نے مینار پاکستان جلسے میں سندھ سے آنے والے 15 جیب تراش و چور گینگ ممبران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ 40 سے 45 رکنی گروہ ہے جو کہ سندھ سے آیا ہے۔

ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ چوہنگ فاروق اصغر اعوان کا کہنا ہے کہ ملزمان جلسہ گاہ میں لوگوں کو لوٹ کر دوبارہ صوبوں میں فرار ہو جاتے تھے، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان سے چوری و جیب تراشی جیسی متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے، ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے، ملزمان کو پراسیکوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائےگی۔

نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کیطرف سے ڈی ایس پی چوہنگ اور انکی ٹیم کو شاباشی اور تعریفی سرٹیفیکٹ دیے جائیں گے ، ڈی آئی جی نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں