نواز شریف کی پاکستان روانگی اور لینڈنگ کس وقت ہو گی، وطن آتے ساتھ ہی کیا کریں گے، تمام تفصیلات سامنے آ گئیں
نواز شریف کی پرواز دبئی کے مقامی وقت کے مطابق ٹرمنل ٹو سے 9 بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد ایئرپورٹ پر دوپہر 2بجے کے بعد پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اسلام آباد لینڈ کرنا آئینی تقاضا ہے۔ جس عدالت سے سزا ہوئی اور جس شہر سے عدالت سے حفاظتی ضمانت ملی وہاں آنا ضروری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم ائیر پورٹ سے باہر نہیں آئیں گے، ائیرپورٹ پر ہی قانونی ٹیم سے مشاورت ہوگی اور عدالتی کاروائی کے لئے نواز شریف سے کچھ کاغذات پر دستخط لئے جائیں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف اسلام آباد ائیر پورٹ پر اپنے مختصر قیام میں جلسہ گاہ بھرنے کا انتظار کریں گے اور پھر لاہور کے لیے اپنے سفر کا آغاز کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد تقریباً5 بجے لاہور پہنچیں گے۔
واضح رہےکہ نواز شریف کل 4 سال کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ نواز شریف کی پرواز FZ 4525 دبئی سے لاہور کیلئے بک ہے۔
سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر (ن) لیگ نے مینار پاکستان پر جلسے کا بھی انعقاد کیا ہے جس سے نواز شریف خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔