اوپن مارکیٹ ریٹس

تازہ ترین

ہمیں فالو کریں

1,321,017FansLike
10,101FollowersFollow
635,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 26 نومبر تک توسیع، حکم نامہ جاری

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے کے حکم میں 26 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلیں بحال ہونے کی درخواستوں پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم نامہ جا ری کیا، حکم نامے میں کہا کہ 19 اکتوبر کے حکم کے مطابق نواز شریف عدالت میں حاضر ہوئے، سرنڈر کیا، اپیلیں بحالی کی نواز شریف کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ استدعا کی گئی ہے کہ نیب نے ہدایات لینے کیلئے وقت مانگا ہے تب تک حفاظتی ضمانت دی جائے۔

latest urdu news

عدالتی حکم میں کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں موجود نیب پراسکیوٹر نے نوٹس وصول کیا، نیب پراسیکیوٹر نے یہ موقف اپنایا کہ ادارے کو اپیلیں بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا باضابطہ جواب ادارے سے ہدایات لیکر جمع کرایا جائے گا اور یہ بھی بتایا کہ ادارے کا نواز شریف کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اپیلوں پر دلائل دینے ہیں یا ریفرنس واپس لینا ہے، نیب پراسکیوٹر آئندہ سماعت سے آگاہ کرے گا۔

مزید خبریں