مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف دبئی سے روانہ ہو گئے۔
دبئی : مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی پرواز اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئی۔
جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کی پرواز 10 بج کر 42 منٹ پر دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئی۔
خصوصی پرواز میں 148 مسافر سوار ہیں، بتایا گیا ہے کہ نواز شریف جہاز کی بزنس کلاس میں 16 مسافروں کیساتھ سفر میں ہیں جبکہ دیگر اکانومی کلاس میں سفر کر رہے ہیں۔
🚨 سابق وزیراعظم نواز شریف کی پرواز دبئی سے اسلام آباد کیلئے روانہ …!!!#خوش_آمدید_نوازشریف pic.twitter.com/V7vCWGrdki
— Haseeb Arslan (@HaseebarslanUK) October 21, 2023