اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,247,697FansLike
10,046FollowersFollow
622,500FollowersFollow
228,787SubscribersSubscribe

کھلاڑیوں کےفٹنس ٹیسٹ نہیں ہوئے،لگتا ہے 8 کلوکڑاہی کھاتے ہوں:وسیم اکرم

سابق کپتان وسیم اکرم نے اہم انکشاف کر دیا۔”جنگ ” کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ پروفیشن کے اعتبار سے پاکستانی کھلاڑیوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے یہ ملک کیلئے کھیلتے ہیں ان کیلئے کوئی معیاری اصول تو ہونے چاہئیں۔

وسیم اکرام نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول دیکھیں، ہم کئی ہفتوں سے ٹی وی سکرین پر چیخیں مار رہے ہیں کہ 2 سال سے فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوا۔

latest urdu news

وسیم اکرم نے کسی بھی کرکٹر کا نام لیے بغیر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اب کیا کھلاڑیوں کے انفرادی طور پر نام لوں جن کے اتنے بڑے بڑے منہ ہوگئے ہیں، انہیں دیکھ کر لگتا ہے جیسے روزانہ 8 ،8 کلوکڑاہی کھاتے ہوں، نہاری کھاتے ہوں ان کھلاڑیوں کا ٹیسٹ بھی تو ہونا چاہیے ۔فیلڈنگ کیلئے فٹنس ضروری ہے۔

جب مصباح الحق کوچ تھے تو کھلاڑیوں کیلئے ایک طریقہ کار تھا جس سے کھلاڑیوں کو نفرت بھی ہوتی تھی لیکن وہ کام کرتا تھا۔