
لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی میں انسپکٹر، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر کی تنخواہ86000 روپے ، سب انسپکٹر کی تنخواہ 68000 روپے اور اے ایس آئی کی تنخواہ47000 روپے ہو گی۔ مذکورہ سیٹوں پر امیدواروں سے 28 اگست تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ مزید تفصیلات نیچے دیئے گئے اشتہار سے معلوم کی جا سکتی ہیں