گجرات جیل سے تفتیش کے لئے لایاجانیوالا قیدی پولیس حراست میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سرائے عالمگیر(صغیرراٹھور)گجرات جیل میں بندمقدمہ قتل کاملزم رکھ پبی سرکارکے قریب پولیس حراست میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،صدرسرائے عالمگیرپولیس کے مطابق علی عباس عرف عون شاہ کو گجرات جیل سے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سرائے عالمگیر لے کرجارہے تھے کہ کارسوار4ملزمان نے جدیدترین آتشیں اسلحہ کے زورپرملزم علی عباس عرف عون شاہ کوپولیس حراست سے چھڑاکررکھ پبی سرکارکے علاقے میں فرارہوگئے، جس پرپولیس کی بھاری نفری نے رکھ پبی سرکارکاگھیراؤکیا، پولیس کودیکھ کرملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکارمحفوظ رہے مگرملزم ہلاک ہوگیااورملزمان فائرنگ کرتے ہوئے غائب ہوگئے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کاحکم دیکرنعش کوپوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔